نیدرلینڈز میں بلوچ نوجوانوں کی جانب سے لائبریری کا آغاز

نیدرلینڈز (ہالینڈ) میں مقیم بلوچ کمیونٹی کی علمی و ادبی ضروریات کو پورا کرنے اور بلوچ نوجوانوں میں مطالعے کے رجحان کو فروغ دینے کے لیے ‘داد لائبریری’ (Dad Library Netherlands) کا باقاعدہ قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

اس پہل کاری کا بنیادی مقصد دیارِ غیر میں رہنے والے بلوچوں کو کتب تک آسان رسائی فراہم کرنا ہے۔ داد لائبریری کے تحت نیدرلینڈز میں مقیم بلوچ قوم کو یہ سہولت میسر ہوگی کہ وہ اپنی پسند کی کتابیں حاصل کر کے پڑھ سکتے ہیں اور مطالعہ مکمل ہونے کے بعد انہیں لائبریری کو واپس کر سکتے ہیں۔

لائبریری کی انتظامیہ کے مطابق اس وقت لائبریری میں تین اہم زبانوں بلوچی، انگریزی اور اردو — میں کتب کا بہترین ذخیرہ موجود ہے، تاکہ قارئین اپنی مادری زبان کے ساتھ ساتھ عالمی و علاقائی ادبی و علمی مواد سے مستفید ہو سکیں۔

داد لائبریری کی انتظامیہ نے تمام مخیر حضرات، ادیبوں، اور کتاب دوست افراد سے اس علمی اقدام کی حمایت کرنے اور کتابیں عطیہ (Donate) کرنے کی اپیل کی ہے، تاکہ لائبریری کا دائرہ کار وسیع سے وسیع تر کیا جا سکے اور زیادہ سے زیادہ تعلیمی و فکری مواد بلوچ برادری تک پہنچایا جا سکے۔

لائبریری کا مرکزی پیغام ہے: "کتاب عطیہ کریں، کتاب حاصل کریں اور مطالعے کی محبت کو زندہ رکھیں!”

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کوئٹہ: جبری گمشدگیوں کے خلاف وی بی ایم پی کا احتجاجی کیمپ جاری رہا، سلمان بلوچ کی باحفاظت بازیابی کا مطالبہ

منگل نومبر 10 , 2026
وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (VBMP) کے زیرِ اہتمام بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے قائم احتجاجی کیمپ 6415ویں روز بھی جاری رہا۔ اس موقع پر سلمان بلوچ کی ہمشیرہ سعدیہ بلوچ نے وی بی ایم پی سے رابطہ کرکے بتایا کہ ان کے بھائی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ