کیچ، خاران: مختلف علاقوں میں فوجی آپریشن، پولیس تھانہ دھماکہ خیرز مواد سے تباہ

بلوچستان کے ضلع خاران کے علاقے مسکان قلات میں پولیس تھانے کو نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے دھماکہ خیز مواد کے ذریعے تباہ کرنے اور مختلف مقامات پر شدید جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئیں ہیں۔ جبکہ ضلع کیچ میں فوجی اپریشن تاحال جاری ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے مبینہ طور پر خاران کے علاقے مسکان کلات میں واقع پولیس تھانے کو نشانہ بنایا اور دھماکہ خیز مواد استعمال کرتے ہوئے عمارت کو تباہ کر دیا۔

واقعے کے بعد میں جانی نقصان کے حوالے سے بھی فی الحال مصدقہ معلومات دستیاب نہیں ہیں۔ ناہی واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق خاران ہی کے علاقے لجے میں فورسز کی گاڑی پر دھماکے اور مسلح جھڑپوں میں متعدد اہلکاروں کے ہلاک و زخمی ہونے سمیت کواڈ کاپٹر بھی مار گرائے جانے کی اطلاع ہے۔

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فورسز کی جانب سے گزشتہ روز شروع کیا گیا فوجی آپریشن تاحال جاری ہے، جس میں فورسز کی بھاری نفری حصہ لے رہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق کیچ کے علاقوں دشت، شولی بازار، فرنٹ بازار اور ساہیجی کے پہاڑی سلسلوں میں فوجی آپریشن جاری ہے، جبکہ فورسز کی جانب سے توپ خانے کے استعمال کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق مقامی ڈیتھ اسکواڈ کے مسلح ارکان بھی پاکستانی فورسز کے ہمراہ آپریشن میں شامل ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ