تربت: ناصر آباد میں پاکستانی فوج کی سختیوں، ڈرون نگرانی اور فائرنگ سے عوام پریشان

تربت کے علاقے ناصر آباد میں پاکستانی فوج کی جانب سے مسلسل سختیوں، گھروں پر ڈرون نگرانی اور رات کے وقت بے جا فائرنگ سے عوام ذہنی دباؤ اور شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

علاقے کے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج کی جانب سے بلاوجہ علاقہ مکینوں کی دکانیں بند کروائی جاتیں ہیں، لوگوں کو بے وجہ تنگ کیا جاتا ہے اور انہیں مختلف مقامات پر لے جا کر اذیتیں دی جاتیں ہیں۔

مقامی لوگوں کے مطابق، ایف سی نے اپنی چوکیوں پر کیمرے نصب کئے ہیں اور مسلسل ڈرون کیمروں کے ذریعے گھروں اور آبادی کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

انکا کہنا ہے کہ گرمی کے اس موسم میں لوگ رات کے وقت گھروں سے باہر سوتے ہیں، لیکن پوری رات ڈرون کیمروں کی نگرانی کے باعث عوام کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ اس کے علاوہ فوج کی جانب سے رات کے وقت فائرنگ بھی کی جاتی ہے، جس سے لوگوں کی نیندیں خراب ہو رہی ہیں۔

علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج کو اپنی چوکیاں آبادی سے باہر منتقل کرنی چاہییں۔ ان کے مطابق، آبادی کے درمیان فوجی چوکیاں قائم کرنے، رات کے وقت فوجی اہلکاروں کی آمدورفت اور مسلسل فائرنگ نے لوگوں کو شدید ذہنی دباؤ اور خوف میں مبتلا کر دیا ہے۔

ناصر آباد کے مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایف سی کی جانب سے مبینہ سختیوں، گھروں پر ڈرون کیمروں کے ذریعے نگرانی اور رات کے وقت فائرنگ کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے، تاکہ عوام کو تحفظ اور سکون کے ساتھ زندگی گزارنے کا حق مل سکے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ