کوئٹہ: جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاجی کیمپ جاری، صغیر احمد اور اقرار بلوچ کی ہمشیرہ کی شرکت

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی) کے احتجاجی کیمپ کو 6400 دن مکمل ہوگئے۔

اس موقع پر صغیر احمد کی ہمشیرہ نے شرکت کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے بھائی صغیر احمد اور کزن اقرار بلوچ کو 11 جون 2025 کو اورماڑہ چیک پوسٹ سے حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کیا گیا۔ گواہوں کے بیانات ریکارڈ ہونے اور کیس متعلقہ اداروں میں زیرِ سماعت ہونے کے باوجود دونوں تاحال بازیاب نہیں ہوئے، جس سے خاندان شدید ذہنی اذیت کا شکار ہے۔

وی بی ایم پی کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے مطالبہ کیا کہ صغیر احمد، اقرار بلوچ سمیت تمام جبری لاپتہ افراد کو بازیاب کیا جائے، اگر کسی پر الزام ہے تو اسے 24 گھنٹوں کے اندر مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرکے قانونی کارروائی کی جائے۔

انہوں نے لاپتہ افراد کے بارے میں اہلِ خانہ کو معلومات فراہم کرنے، واقعات کی شفاف تحقیقات اور ذمہ داروں کے احتساب کا بھی مطالبہ کیا۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلوچستان: مختلف مقامات سے چار لاشیں برآمد

پیر اکتوبر 26 , 2026
بلوچستان کے علاقے پنجگور، جھل مگسی اور تربت سے چار لاشیں برآمد ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق تربت کے علاقے کلاتک، سے ایک لاش برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت آدم ولد ابراہیم کے نام سے ہوئی ہے۔ زرائع کے مطابق لاش کلاتک کے علاقے سعید […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ