
بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں ہفتہ کی صبح نامعلوم مسلح افراد نے ایف سی کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم پر اس وقت گھات لگا کر حملہ کیا، جب اہلکار معمول کے مطابق راستے کی کلیئرنس کر رہے تھے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق حملے کے نتیجے میں ایک ایف سی اہلکار ہلاک جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ ہلاک اور زخمی اہلکار کو فوری طور پر ایف سی ہیڈکوارٹر منتقل کر دیا گیا۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

