
تمپ میں اپسی کھن کے علاقے میں پاکستانی فوج کے پیدل گشت کرنے والے اہلکاروں کو بم حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ حملے کے نتیجے میں فوجی اہلکاروں کو جانی نقصان اٹھانا پڑا، تاہم سرکاری سطح پر ہلاک اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کی تعداد سے متعلق کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔
ذرائع کے مطابق حملے میں ہلاک اور زخمی اہلکاروں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے تربت منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں ضروری طبی امداد اور دیگر کارروائی کے لیے منتقل کیا گیا ہے۔
واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے سرچ آپریشن شروع کیے جانے کی اطلاعات ہیں، تاہم متعلقہ حکام کی جانب سے مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
