خاران اور نوشکی میں مسلح افراد کے حملے، پلانٹس، معدنیات بردار گاڑیاں نذرِ آتش

خاران: بلوچستان کے ضلع خاران میں نامعلوم مسلح افراد نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران کریش اور ڈامبر پلانٹس پر حملہ کرکے مشینری کو نذرِ آتش کر دیا، جبکہ ایک گاڑی اپنے ساتھ لے گئے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بابِ خاران کے قریب واقع کریش اور ڈامبر پلانٹس پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا۔ حملہ آوروں نے پلانٹس میں موجود مشینری اور گاڑیوں کو آگ لگا دی۔ اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے ایک پلانٹ میں ایک دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) بھی نصب کیا تھا۔

واقعے کے بعد حملہ آور ایک سائٹ سے ایک گاڑی بھی اپنے ساتھ لے گئے۔ بعد ازاں سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر موقع پر پہنچ کر نصب بم کو ناکارہ بنا دیا اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔

دوسری جانب کوئٹہ۔تفتان مرکزی شاہراہ (آر سی ڈی) پر نوشکی کے علاقے احمدوال پھاٹک کے قریب بھی مسلح افراد نے کارروائی کرتے ہوئے شاہراہ پر کنٹرول حاصل کر لیا۔ حملہ آوروں نے معدنیات لے جانے والی تین بوزر گاڑیوں اور ایک کنٹینر کو نذرِ آتش کر دیا، جس سے گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے دالبندین، نوشکی اور مستونگ میں مرکزی شاہراہوں پر معدنیات بردار گاڑیوں سمیت مجموعی طور پر سترہ گاڑیوں کو مختلف حملوں میں نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ڈھاڈر: ڈی سی ہاؤس کے قریب فائرنگ اور جھڑپیں، علاقے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

منگل جون 30 , 2026
ڈھاڈر (کچھی): بلوچستان کے علاقے ڈھاڈر میں ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) ہاؤس کے قریب فائرنگ اور مسلح جھڑپ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس کے بعد علاقے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈی سی ہاؤس کے اطراف اچانک شدید فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں، […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ