
خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں فتح خیل پولیس چوکی پر ہونے والے حملے میں ہلاک پولیس اہلکاروں کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔
میڈیکل اینڈ ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ بنوں کے ترجمان نعمان خان نے تصدیق کی ہے کہ حملے میں ہلاک ہونے والے تمام افراد پولیس اہلکار ہیں، جبکہ تین زخمیوں کو بھی ہسپتال منتقل کیا گیا جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
اس سے قبل بنوں کے ریجنل پولیس آفیسر سجاد خان کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ فتح خیل چوکی کی عمارت کے ملبے سے 12 اہلکاروں کی لاشیں نکالی گئی تھیں جبکہ تین اہلکاروں کو زخمی حالت میں ملبے سے نکالا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ شب پولیس چوکی پر پہلے بارود سے بھری خودکش گاڑی ٹکرائی گئی، جس کے بعد دوسرا خودکش دھماکہ بھی ہوا۔
اتحاد المجاہدین پاکستان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ خودکش حملہ آور کا تعلق ’’البدر خودکش کیمپ‘‘ سے تھا
