بولان: فائرنگ کے واقعے میں 2 خواتین ہلاک، ایک زخمی

بولان کے پولیس تھانہ صدر بھاگ کی حدود میں فائرنگ کے ایک واقعے میں دو خواتین ہلاک جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔

پولیس کے مطابق واقعہ تحصیل بھاگ کے علاقے گوٹھ لعلو گجر میں پیش آیا، جہاں ایک مسلح شخص نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں دو خواتین موقع پر ہلاک جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ مبینہ طور پر گھریلو ناچاقی اور دیگر الزامات کے باعث پیش آیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جاں بحق خواتین کی لاشوں اور زخمی خاتون کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق لاشوں کو ضروری قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا، جبکہ زخمی خاتون کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں مزید علاج کے لیے دوسرے ہسپتال ریفر کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے شروع کر دیے ہیں، جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

قابض پاکستانی فوج کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہونے والے سرمچاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ بلوچستان لبریشن فرنٹ

ہفتہ مئی 9 , 2026
 بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچار 4 مئی 2026 کو واشک میں ایک معمول کے گشت پر تھے کہ اچانک قابض پاکستانی فوج سے ان کا آمنا سامنا ہو گیا۔ سرمچاروں نے فوری طور پر بہترین گوریلا جنگی حکمتِ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ