خاران، تربت: فوجی آپریشن میں مارٹر گولہ گرنے سے 4 افراد زخمی، جوسک میں پولیس فائرنگ سے خاتون زخمی

بلوچستان کے ضلع خاران کے علاقے لجے میں جاری فوجی آپریشن کے دوران مارٹر گولہ گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق شوآپ کے مقام پر ایک گھر پر مارٹر گولہ لگنے کے نتیجے میں بی بی ذاکرہ، بی بی شفیقہ، حافظ طاہر اور ایک سالہ بچی نادیہ زخمی ہوگئے جبکہ گھر کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ اطلاعات کے مطابق زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے جس کے باعث زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں، جبکہ کواڈ کاپٹر اور ڈرون طیاروں کی پروازیں بھی دیکھی گئی ہیں اور مختلف اطراف سے مارٹر گولے فائر کیے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب ضلع کیچ کے علاقے تربت جوسک میں پولیس کارروائی کے دوران فائرنگ سے ایک خاتون زخمی ہوگئی۔

پولیس کے مطابق ناکہ بندی کے دوران ایک مشتبہ گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تاہم نہ رکنے پر تعاقب کیا گیا، جس کے بعد سلالہ بازار میں فائرنگ کے ذریعے گاڑی کے ٹائر برسٹ کیے گئے۔ اس دوران گاڑی میں سوار خاتون گل جان زوجہ حاجی عبدالواحد (ساکن پنجگور) گولی لگنے سے زخمی ہوگئیں۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق خاتون کے بازو پر گولی لگی ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی میں سوار افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

سرخ لکیر عبور

اتوار اپریل 26 , 2026
عزیز سنگھور خواتین کی جبری گمشدگیاں صرف افسوسناک نہیں بلکہ پیپلز پارٹی کی حکومتی نظام کے لیے ایک شرمناک حقیقت بنتی جا رہی ہے کہ جبری گمشدگیوں کا سلسلہ رکنے کے بجائے مزید پھیلتا جا رہا ہے، اور اب اس کی زد میں وہ خواتین اور طالبات بھی آ چکی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ