کوئٹہ: نرسنگ کی طالبہ خدیجہ پیر جان کی جبری گمشدگی، اہل خانہ کا پریس کانفرنس میں بازیابی کا مطالبہ

بلوچستان کے علاقے تربت سے تعلق رکھنے والی نرسنگ کی طالبہ خدیجہ بنت پیر جان کی گرفتاری اور گمشدگی پر اہل خانہ نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

تربت پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اہل خانہ نے کہاکہ خدیجہ پیر جان، جو بی ایس نرسنگ کے ساتویں سمسٹر کی طالبہ ہیں اور ان کے فائنل امتحانات 28 اپریل سے متوقع ہیں، کو 21 اپریل 2026 کی شب کوئٹہ میں بولان میڈیکل نرسنگ گرلز ہاسٹل پر پاکستانی فورسز نے کارروائی کے دوران حراست میں لیا۔

اہل خانہ کے مطابق کارروائی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور دیگر اداروں کے اہلکار شامل تھے جنہوں نے بغیر کسی واضح وجہ کے طالبہ کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے دوران تشدد بھی کیا گیا جس سے ہاسٹل میں موجود دیگر طالبات میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

انہوں نے کہا کہ خدیجہ پیر جان اس سے قبل 14 مارچ 2026 کو سی ٹی ڈی کی طلبی پر تربت میں پیش ہو چکی تھیں جہاں تفتیش کے بعد انہیں کلیئر قرار دیا گیا تھا۔ اہل خانہ کا مؤقف ہے کہ اس کے باوجود دوبارہ کارروائی سمجھ سے بالاتر ہے۔

دوسری جانب حکومتی سطح پر خدیجہ پیر جان پر دہشتگرد عناصر سے مبینہ روابط کے الزامات سامنے آئے ہیں، تاہم اہل خانہ نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ خدیجہ نہ ماضی میں اور نہ حال میں کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث رہی ہیں۔

اہل خانہ نے مزید کہا ہے کہ انہیں خدیجہ کی موجودہ حالت یا مقام کے بارے میں تاحال کوئی باضابطہ اطلاع فراہم نہیں کی گئی، جبکہ حکومتی دعوے اس کے برعکس ہیں۔

متاثرہ خاندان نے مطالبہ کیا ہے کہ خدیجہ پیر جان کو فوری طور پر بازیاب کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر ان پر کوئی الزام ہے تو انہیں قانون کے مطابق منصفانہ ٹرائل کا حق دیا جائے، بصورت دیگر انہیں رہا کیا جائے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ