خضدار: خاتون اور کزن پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ

بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے نال سے ایک خاتون اور ایک مرد کو پاکستانی فورسز نے حراست میں لے کر لاپتہ کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فورسز نے رات گئے نال کے علاقے استخلی میں ایک گھر پر چھاپہ مارا، جہاں اہلِ خانہ کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور وہاں موجود ایک خاتون اور ان کے کزن کو اپنے ہمراہ لے جایا گیا۔

لاپتہ ہونے والے افراد کی شناخت سمینہ دختر دوست محمد، سکنہ اورناچ، اور ان کے چچا زاد بھائی قمبر ولد لطیف کے نام سے ہوئی ہے۔ اہل خانہ کے مطابق دونوں کو رات تقریباً 9 بجے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا، جس کے بعد سے ان کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

اہل خانہ نے واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں افراد کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ چند روز کے دوران بلوچستان اور کراچی سے خواتین کی جبری گمشدگیوں کے متعدد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں کوئٹہ کے بولان میڈیکل کالج کے ہاسٹل سے لاپتہ ہونے والی طالبہ خدیجہ بلوچ کا کیس بھی شامل ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلوچی شاعر سرباز وپا کی نئی کتاب “جہد ءُ جہدکار” شائع

جمعرات اپریل 23 , 2026
بلوچی شاعر، ادیب، مترجم اور صحافی سرباز وپا کی نئی کتاب “جہد ءُ جہدکار” زرمبش پبلی کیشن کی جانب سے شائع کر دی گئی ہے۔ پبلی کیشن کے جاری کردہ بیان کے مطابق کتاب کی پروف ریڈنگ استاد بابل لطیف نے کی، ایڈیٹنگ قاضی ریحان نے انجام دی جبکہ سرورق […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ