
کراچی سے ایک خاتون کے جبری طور پر لاپتہ کیے جانے کے واقعات رپورٹ ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق آواران سے تعلق رکھنے والی حسینہ بلوچ، جو کراچی کے علاقے نیول میں مقیم تھیں، کو 16 اپریل 2026 کی شب مبینہ طور پر پاکستانی فورسز کے اہلکاروں نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا، جس کے بعد سے ان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں مل سکی۔
اہل خانہ کی جانب سے واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حسینہ بلوچ کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے خواتین کی جبری گمشدگیوں کے متعدد واقعات سامنے آ چکے ہیں، جن میں بعض کو بعد ازاں مسلح تنظیموں کے سہولت کار کے طور پر پیش کیا گیا، جبکہ کئی خواتین تاحال لاپتہ ہیں۔
