مستونگ: فائرنگ کے واقعے میں دو افراد ہلاک، ملزمان فرار

مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق واقعہ شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال کے سامنے پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے ایک گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی۔

فائرنگ کے نتیجے میں محمد نعیم ولد عبدالمنان موقع پر ہلاک ہوگئے، جبکہ شدید زخمی ہونے والا دوسرا شخص بعد ازاں ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، جس کی شناخت محمد عامر ولد حاجی خیر محمد (قوم بادینی) کے نام سے ہوئی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور رکشے میں سوار ہو کر آئے اور فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔

واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہی۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

دہشت گرد ہم نہیں قابض ریاست پاکستان ہے۔ قاضی ریحان 

جمعہ اپریل 17 , 2026
بلوچ نیشنل موومنٹ ( بی این ایم) کے سیکریٹری اطلاعات و ثقافت نے کٹھ پتلی حکومت بلوچستان کی طرف سے انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں نام شامل ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی طرف سے مطلوب افراد کی فہرست میں میرا نام ایک اعزاز ہے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ