
بلوچستان کے ضلع بارکھان کے علاقے لہمہ زرین ناہڑ کوٹ روڈ میں پاکستانی فوج کی کارروائی کے دوران خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
علاقائی ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب مری قبیلے سے تعلق رکھنے والا ایک خانہ بدوش خاندان موسمی نقل مکانی کے دوران ایک گاڑی میں سفر کر رہا تھا۔ اسی دوران پاکستانی فورسز کی جانب سے فائرنگ اور بمباری کی گئی، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے ایک درجن سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ بعض زخمیوں کے بارے میں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ وہ سیکیورٹی فورسز کی تحویل میں ہیں، تاہم اس حوالے سے کوئی باضابطہ تصدیق موجود نہیں۔
اطلاعات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ واقعے کے بعد ایک گاڑی میں موجود افراد کی لاشوں کو آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
