کوئٹہ و کیچ: فائرنگ کے واقعات میں تین افراد ہلاک

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر فائرنگ کے واقعے میں جتوئی قبیلے سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان ہلاک ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی شناخت ریاض جتوئی اور نصیر احمد ولد عبدالفتح جتوئی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دونوں افراد مبینہ طور پر قبائلی دشمنی کا نشانہ بنے۔

واقعے کے بعد لاشوں کو سنڈیمن ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا، جہاں جتوئی قبیلے سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد جمع ہو گئی۔

دوسری جانب ضلع کیچ کے علاقے تمپ گومازی میں مسلح گاڑی سوار افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت عزت ولد غلام قادر کے نام سے ہوئی ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ حملہ آوروں کا تعلق سرکاری حمایت یافتہ مسلح گروہ، جسے مقامی طور پر "ڈیتھ اسکواڈ” کہا جاتا ہے، سے تھا۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

تربت اور نوشکی میں شاہراہوں پر ناکہ بندی، پولیس چوکیوں پر قبضہ، اسلحہ ضبط، فوج پر حملوں میں متعدد اہلکار ہلاک کیے گئیے۔ بی ایل ایف

اتوار اپریل 12 , 2026
 بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے گزشتہ روز 9 اپریل 2026 کو شام 6 بجے حکمت عملی کے تحت ایک وسیع اور مربوط و منظم آپریشن شروع کرتے ہوئے تربت شہر کے قریب سی پیک کے مرکزی روٹ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ