
بلوچستان کے ضلع سوراب میں پاکستانی فورسز کی جانب سے مختلف مقامات پر چھاپوں کے دوران 25 سے زائد افراد کو حراست میں لینے اور نامعلوم مقام پر منتقل کرنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق تحویل میں لیے گئے افراد کے نام تاحال سامنے نہیں آ سکے۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران ایف سی کیمپ کے قریب واقع آبادی کو خالی کرنے کا حکم بھی دیا گیا۔
علاقہ مکینوں کے مطابق انہیں علاقہ چھوڑنے کے لیے کہا گیا ہے، جبکہ بعض افراد نے دعویٰ کیا ہے کہ عدم تعمیل کی صورت میں کارروائی کی وارننگ بھی دی گئی۔
اطلاعات کے مطابق صورتحال کے باعث مقامی آبادی میں خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔
