
بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے پروم میں پاکستانی فوج کی ایک چیک پوسٹ پر مسلح افراد کے حملے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق حملے کے دوران یکے بعد دیگرے متعدد دھماکوں اور شدید فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں، تاہم اس حملے میں جانی یا مالی نقصانات کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔
دوسری جانب گزشتہ روز پنجگور کے علاقے جھاؤ کے کوٹو میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک موبائل کمپنی یوفون کے ٹاور کو مشینری سمیت نذر آتش کر دیا۔
علاقائی ذرائع کے مطابق واقعے میں ٹاور کو مکمل طور پر نقصان پہنچا، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔
