تربت: گوگدان میں پاکستانی فورسز کے چھاپے، گھروں میں توڑ پھوڑ اور سامان ضبط

بلوچستان کےضلع کیچ کے علاقے گوگدان میں مقامی ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز نے رات گئے دو مختلف گھروں پر چھاپے مارے، جس کے دوران توڑ پھوڑ اور اہلِ خانہ کے ساتھ بدسلوکی کے الزامات سامنے آئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب تقریباً دو بجے پاکستانی فورسز نے گوگدان کے رہائشی اور سابق کونسلر علی فقیر سنگھور کے گھر پر چھاپہ مارا۔ اہلِ خانہ کے مطابق تلاشی کے دوران گھر کے دروازے اور الماریاں توڑ دی گئیں جبکہ خواتین کے ساتھ تشدد اور بدسلوکی کی گئی اور گالم گلوچ بھی کی گئی۔

اہلِ خانہ کے مطابق کارروائی کے دوران ایک ہنڈا 125 موٹر سائیکل، موبائل فون اور عید کے لیے تیار مردانہ و زنانہ کپڑے بھی اپنے ساتھ لے جائے گئے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی کئی مرتبہ رات کے وقت گھر پر چھاپے مارے جا چکے ہیں اور ایک موٹر سائیکل پہلے بھی لے جائی گئی تھی جو تاحال واپس نہیں کی گئی۔

اہلِ خانہ کا مزید کہنا ہے کہ اگر خاندان کا کوئی نوجوان کہیں چلا گیا ہے تو اس کی سزا کے طور پر خواتین اور بچوں کو ہراساں کرنا اور بار بار گھر پر چھاپے مارنا ناانصافی ہے۔ ان کے مطابق وہ اس حوالے سے مقامی معتبرین کے ہمراہ کیمپ جا کر تحریری طور پر یہ مؤقف بھی دے چکے ہیں کہ اگر خاندان کا کوئی فرد کہیں گیا ہے تو اس کے عمل کے ذمہ دار وہ نہیں ہیں۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق اسی رات پاکستانی فورسز نے گوگدان میں لعل بخش آدم نامی شخص کے گھر پر بھی چھاپہ مارا۔ تاہم اس کارروائی کی مزید تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آ سکیں۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلوچستان میں مسلح کارروائی اور جھڑپیں، مختلف علاقوں میں پاکستانی فورسز پر مزید۔ حملے

پیر مارچ 9 , 2026
بلوچستان کے مختلف علاقوں سے مسلح کارروائیوں اور جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جن میں سی پیک شاہراہ پر ناکہ بندی، فورسز کی گاڑی پر حملہ اور فوجی چوکیوں کو نشانہ بنانے کے واقعات شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق ضلع خضدار کی تحصیل کرخ میں گزشتہ ہفتے ہونے والے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ