وڈھ میں فائرنگ سے ٹرک ڈرائیور ہلاک

بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل وڈھ کے علاقے سیخڑو میں شہدا چیک پوسٹ کے قریب فائرنگ کے ایک واقعے میں ٹرک ڈرائیور ہلاک ہوگیا۔

مقامی افراد کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک ٹرک شہدا چیک پوسٹ کے قریب سے گزر رہا تھا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ راستہ نہ دینے پر ایف سی اہلکاروں نے چلتی ہوئی ٹرک کے ڈرائیور پر براہِ راست فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے نتیجے میں ڈرائیور کو گولی لگی اور وہ شدید زخمی ہوگیا، جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

عینی شاہدین کے مطابق واقعے کے بعد ایف سی اہلکار موقع سے چلے گئے۔ تاہم حکام کی جانب سے واقعے سے متعلق فوری طور پر کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔

مقامی افراد نے واقعے کی شفاف تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کچی میں تحصیلدار شیر دل ابڑو اور ریاستی مخبر کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ یو بی اے

ہفتہ مارچ 7 , 2026
یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے کہا ہے کہ سرمچاروں 6 مارچ کو دوپہر تقریباً 12:30 بجے سرمچاروں نے ضلع کچھی کے علاقے نوشم کچھی اور ڈھاڈر کو ملانے والی شاہراہ پر ناکہ بندی کی اس دوران ایک مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا گیا، تاہم گاڑی میں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ