
آشوب پبلی کیشن کے زیرِ اہتمام ماہنامہ اسپر کا سترہواں شمارہ فروری 2026 میں شائع ہو گیا ہے۔
ادارے کے مطابق اس شمارے میں اداریہ نوکنڈی آپریشن، ہیروف آپریشن اور بلوچستان میں سرمایہ کاری کے تناظر میں تحریر کیا گیا ہے، جس میں موجودہ سیاسی و سکیورٹی صورتحال کا جائزہ پیش کیا گیا ہے۔
شمارے میں مختلف لکھاریوں کی تحریریں بھی شامل کی گئی ہیں جن میں سیاسی شعور، مزاحمتی فکر اور تنظیمی تربیت سے متعلق موضوعات پر بحث کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کی آپریشنل رپورٹ اور گزشتہ ماہ شہید ہونے والے ارکان کی تصاویر بھی شامل کی گئی ہیں۔
“اسپر” کو بی ایل ایف کا ماہنامہ میگزین قرار دیا جاتا ہے، جو گزشتہ دو برسوں سے باقاعدگی سے شائع ہو رہا ہے۔ آشوب پبلی کیشن کی لٹریچر کمیٹی کے مطابق میگزین میں سیاسی و سماجی موضوعات کے ساتھ زمین و زبان، تاریخ و تہذیب، بلوچستان کی اسٹریٹجک اہمیت، معدنی وسائل اور قوم پرستی سے متعلق مواد شائع کیا جاتا ہے۔
میگزین کا تازہ شمارہ بی ایل ایف کے آفیشل ٹیلی گرام چینل “آشوب” پر دستیاب ہے جہاں سے اسے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
