
پنجگور کے علاقے تحصیل پروم سے تقریباً چالیس کلومیٹر دور واقع پھل آباد میں ایران جانے والی ایک گاڑی پر پاکستانی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں دو خواتین جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔
عینی شاہدین کے مطابق گاڑی میں سوار متعدد افغان باشندے ایران جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ واقعے کے بعد دیگر افراد کی گرفتاری کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
جاں بحق ہونے والی دونوں خواتین کی لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
