
بلوچستان کے اضلاع بارکھان اور مستونگ میں پیش آنے والے دو علیحدہ واقعات میں اسلحہ چھیننے اور مسلح جھڑپ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
بارکھان میں مقامی ذرائع کے مطابق مسلح افراد کی بڑی تعداد نے لیویز اہلکاروں کو نشانہ بناتے ہوئے ان سے سرکاری اسلحہ ضبط کر لیا۔ اطلاعات کے مطابق حملہ آوروں نے ایک تعمیراتی کمپنی کے تین مزدوروں کو بھی حراست میں لے کر اپنے ساتھ نامعلوم مقام کی جانب منتقل کر دیا۔
دوسری جانب مستونگ میں پاکستانی فوج اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپ کی اطلاع ہے۔ حکام کا دعویٰ ہے کہ کارروائی کے دوران دو مسلح افراد مارے گئے، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔
حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہیں۔
