تمپ: چند گھنٹوں میں قتل کا دوسرا واقعہ، کونشقلات میں فائرنگ سے نوجوان ہلاک

تمپ کے علاقے کونشقلات میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک ہلاک بحق ہو گیا۔ ہلاک ہونے والے کی شناخت فراز ولد بہادر، سکنہ کوشقلات تمپ کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق حملہ آور واردات کے بعد فرار ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی شروع کر دی، جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ تمپ میں چند ہی گھنٹوں کے دوران یہ قتل کا دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل آج ہی مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک اور شخص کو قتل کیا تھا۔

پنچگور اور تمپ میں گزشتہ دو روز سے پانچ نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ