کچھی و ڈھاڈر میں پولیس اور پاکستانی انٹیلیجنس کے کارندے کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ یو بی اے

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے 5 فروری کو ضلع کچی کے علاقے سنی میں ریاستی مخبر گل محمد جتک عرف گلو ولد صاحب داد جتک پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گل محمد موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ کے مذکورہ شخص سے اسلحہ بھی ضبط کر لیا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ مذکورہ شخص گزشتہ کئی سالوں سے پاکستانی خفیہ اداروں کیلئے کام کررہے تھا۔اس معاملے میں پہلے بھی بلوچ سرمچاروں کے طرف سے گل محمد جتک اور ان کے رشتے کو سخت تنبیہ کیا گیا تھا۔
مگر وہ باز نہ آئے اور مسلسل بلوچ آزادی پسند سرمچاروں کی مخبری اور ان کو ٹریک کرنے کے علاوہ علاقے میں عام شہریوں اور بلوچ نوجوانوں کی گرفتاریوں میں بھی ملوث رہے گل محمد جتک اور ان جیسے دیگر کارندوں کی مخبری کی وجہ سے ماضی میں متعدد بلوچ نوجوانوں کو دشمن اداروں کے ہتھے چڑھ چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چار اور پانچ فروری کے درمیانی شب ڈھاڈر کے علاقے کمڑی پل پر گشت کے دوران سرمچاروں کا پولیس اہلکاروں سے سامنا ہوا جس پر پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کی جس کے رد عمل میں پولیس اہلکاروں پر جوابی فائرنگ کیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ گاڈی کو نظر آتش کردیا گیا۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

نوشکی: بی ایل اے سربراہ بشیر زیب کے گھر کو بارودی مواد سے تباہ، شہر میں کرفیو برقرار

منگل فروری 10 , 2026
بلوچستان کے نوشکی شہر میں پاکستانی فوج نے بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے سربراہ بشیر زیب کے آبائی گھر سمیت دیگر دو گھروں کو بارودی مواد کے ذریعے تباہ کر دیا ہے۔ نوشکی سے موصولہ اطلاعات کے مطابق، پاکستانی فورسز نے کئی روز بعد ٹینک اور بکتر بند […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ