
تربت: دشت کھڈان کے قریب ھپتار ھوکین کے مقام پر پیش آنے والے ایک ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک زمیاد گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔
ہلاک ہونے والے دونوں افراد سگے بھائی تھے، جن کی شناخت غلام حیدر سپاہی ساکن ڈنک دشت کے بیٹوں کے طور پر ہوئی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق ٹکر اتنی شدید تھی کہ دونوں بھائی موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد اور متعلقہ حکام موقع پر پہنچ گئے، جبکہ لاشوں کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہو گئی ہے۔
