خضدار: حاملہ خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا

خضدار کے علاقے زیرینہ کھٹانہ میں نامعلوم مسلح شخص نے گھر میں گھس کر 22 سالہ حاملہ خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ گزشتہ روز شام تقریباً 6 بجے پیش آیا جب ایک مسلح شخص دانش زھری کے گھر میں داخل ہوا اور ان کی اہلیہ مسمات نمرہ ولد سعید احمد زھری پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ حملہ آور نے خاتون کو 6 گولیاں ماریں جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئیں۔ مقتولہ حاملہ تھیں، جس کے باعث ورثاء کے مطابق ایک نہیں بلکہ دو جانوں کا نقصان ہوا ہے۔

واقعے کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ مقتولہ کے ورثاء نے بتایا کہ ان کی کسی کے ساتھ نہ کوئی ذاتی دشمنی تھی اور نہ ہی کسی قسم کا کوئی تنازعہ چل رہا تھا، اس کے باوجود یہ بہیمانہ واردات پیش آئی۔

ورثاء کا کہنا ہے کہ واقعے کو گزرے 24 گھنٹے سے زائد ہو چکے ہیں مگر تاحال خضدار پولیس کی جانب سے نہ تو کسی قسم کا رابطہ کیا گیا ہے اور نہ ہی متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او نے واقعے کے حوالے سے کوئی پیش رفت کی ہے۔

مقتولہ کے والدین اور دیگر ورثاء نے ڈی آئی جی پولیس اور کمشنر خضدار سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے شفاف تحقیقات کی جائیں اور ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے انصاف فراہم کیا جائے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

دشت کھڈان کے قریب ٹریفک حادثہ، دو سگے بھائی ہلاک

اتوار فروری 8 , 2026
تربت: دشت کھڈان کے قریب ھپتار ھوکین کے مقام پر پیش آنے والے ایک ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک زمیاد گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ ہلاک ہونے والے دونوں افراد سگے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ