پنجگور حملے میں قابض پاکستانی فوج کے 12 اہلکار ہلاک 6 زخمی– بلوچ لبریشن آرمی

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے پنجگور حملے میں قابض پاکستانی فوج کے 12 اہلکار ہلاک اور مزید 6 زخمی کر دیئے۔ قابض فوج کو اس وقت حملوں میں نشانہ بنایا گیا جب وہ مذکورہ علاقے میں جارحیت کی غرض سے نام نہاد ڈیتھ اسکواڈز کے ہمراہ بڑی تعداد میں پیش قدمی کی کوشش کر رہے تھے۔

ترجمان نے کہا کہ گزشتہ روز پنجگور کے علاقے سوراپ میں بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے قابض پاکستانی فوج اور جرائم پیشہ افراد کے گروہ (ڈیتھ اسکواڈ ) کے ارکان کو اس وقت حملے میں نشانہ بنایا، جب وہ بڑی تعداد میں گاڑیوں اور پیدل پیش قدمی کی کوشش کر رہے تھے۔ اس دوران قابض فوج کی مدد کے لیے بکتر بند اور دیگر گاڑیوں میں مزید اہلکاروں نے پیش قدمی کی کوشش کی، جسے سرمچاروں کے دوسرے دستے نے حملے میں نشانہ بناکر پسپا کردیا۔

انہوں نے کہا کہ دوپہر ایک بجے سے رات آٹھ بجے تک جاری رہنے والی ان طویل جھڑپوں میں قابض پاکستانی فوج کے کمانڈوز سمیت مجموعی طور پر 12 اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے، جبکہ دشمن کی ایک گاڑی تباہ ہو گئی اور نام نہاد ڈیتھ اسکواڈ کے ارکان کو بھی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور دشمن پر مزید مہلک حملے کرنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔ بلوچ قوم کی آزادی کے حصول تک ہماری مسلح جدوجہد جاری رہے گی اور قابض فوج کو ہر محاذ پر ناکامی اور شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

تمپ: بالیچہ میں قائم پاکستانی فوج کے کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف 

اتوار جنوری 25 , 2026
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ سرمچاروں نے چوبیس جنوری کو تمپ کے علاقہ بالیچہ میں قائم پاکستانی فوج کے کیمپ پر گرینیڈ لانچرز سے متعدد گولے داغے، جو اپنے اہداف پر جا لگے۔ اس حملے کے نتیجے میں قابض فورسز […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ