آواران: پاکستانی فورسز کی جانب سے داغے گئے مارٹر گولے سے خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد زخمی

بلوچستان کے ضلع آواران میں پاکستانی فورسز کی جانب سے فائر کیے گئے مارٹر گولے مقامی آبادی پر گرنے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت کم از کم سات افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز آواران کے مختلف علاقوں میں فورسز کی جانب سے متعدد مارٹر گولے داغے گئے، جو رہائشی گھروں پر آ گرے جس سے سات افراد زخمی ہوئے جبکہ زخمیوں کو مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت قریبی اسپتال منتقل کیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق چند زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ پہلا واقعہ نہیں، اس سے قبل بھی آواران، خضدار اور کیچ کے مختلف علاقوں میں شہری آبادی پاکستانی فورسز کی جانب سے فائر کیے گئے مارٹر گولوں کی زد میں آتی رہی ہے۔

مدیر اعلیٰ

مدیر اعلیٰ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کوئٹہ: جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کا احتجاجی کیمپ 6027ویں روز بھی جاری

ہفتہ دسمبر 13 , 2025
بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی جانب سے قائم احتجاجی کیمپ آج بروز ہفتہ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے 6027ویں روز بھی جاری رہا۔ احتجاجی کیمپ میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی، کیمپ کا دورہ کیا، اپنا احتجاج […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ