
بلوچستان کے ضلع آواران کی تحصیل جھاؤ کے پہاڑی علاقے سوگر میں گزشتہ روز آپریشن کی غرض سے داخل ہونے والے فوجی قافلے پر مسلح افراد نے شدید حملہ کیا۔ ذرائع کے مطابق ترجی کے مقام پر ہونے والا یہ حملہ انتہائی نوعیت کا تھا، جس کے بعد چار گھنٹے سے زائد وقت تک شدید جھڑپ جاری رہی۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ جھڑپ کے بعد جائے وقوعہ سے چھ فوجی ایمبولینسوں اور ہیلی کاپٹروں کو آتے جاتے دیکھا گیا، جس سے جانی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق جھڑپ کے دوران متعدد فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں، تاہم سرکاری حکام کی جانب سے تاحال ہلاکتوں کی تصدیق یا تعداد جاری نہیں کی گئی۔
ذرائع کے مطابق حملے کے بعد فوج کی جانب سے علاقے میں شدید گولہ باری کی گئی، جس سے مقامی آبادی میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔
