جیونی اور تربت میں قابض فوج کی سپلائی اور مواصلاتی نظام کو نشانہ بنایا گیا – بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے جیونی اور تربت میں دو مختلف کارروائیوں میں قابض پاکستانی فوج کی سپلائی اور مواصلاتی نظام کو دھماکوں کے ذریعے نشانہ بناکر اسے سنگین نقصانات سے دوچار کیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ گزشتہ روز بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گوادر کے علاقے جیونی میں دو بیست و پنجا کے مقام پر قابض فوج کیلئے راشن لے جانے والی ایک گاڑی کو ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا، جس سے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔

ان کا کہنا تھا کہ دریں اثناء بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے تربت کے علاقے کلاتک میں ایک مواصلاتی ٹاور کو دھماکے سے تباہ کردیا۔ اس ٹاور پر قابض پاکستانی فوج کی جانب سے جاسوسی کیمرے نصب کیے گئے تھے، جو علاقے کی نگرانی کیلئے استعمال کیے جا رہے تھے۔

مدیر اعلیٰ

مدیر اعلیٰ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مغربی بلوچستان میں جھڑپ کے دوران پاسدارانِ انقلاب کے 4 اہلکار ہلاک

جمعرات دسمبر 11 , 2025
مغربی بلوچستان کے ایرانی سرحدی شہر زاہدان میں گزشتہ روز پاسدارانِ انقلاب اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپ میں پاسداران کے 4 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق جھڑپ سرحدی علاقے میں اس وقت پیش آئی جب پاسدارانِ انقلاب کی فورسز نے مبینہ شدت پسندوں کے خلاف کارروائی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ