
کوئٹہ کے علاقے کلی خلی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران تین ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق فوری طور پر ہلاک افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ بروری روڈ پر پیش آیا، جہاں نامعلوم ملزمان نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں تینوں ملزمان موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ اس دوران ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا۔
لاشیں قانونی کارروائی اور شناخت کے لیے سول ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکوؤں کی عمریں تیس سے پینتالیس سال کے درمیان تھیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور ہلاک شدگان کی شناخت کے بعد قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
