
بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے جھاؤ میں مسلح افراد نے ایک تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملہ کر کے بھاری مشینری کو نذرِ آتش کردیا۔
ذرائع کے مطابق واقعہ گزشتہ رات گیارہ بجے پیش آیا، جب مسلح افراد کی ایک بڑی تعداد نے لَک مچھی چڑائی کے مقام پر آواران تا بیلہ مرکزی شاہراہ کی تعمیر پر کام کرنے والی کمپنی کے کیمپ کو نشانہ بنایا۔ حملہ آوروں نے موقع پر موجود ایک درجن سے زائد بھاری مشینری کو آگ لگا دی، جس کے نتیجے میں کروڑوں روپے مالیت کا نقصان ہوا۔
تاہم اس واقعے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے، لیکن ماضی میں ایسے نوعیت کے کئی واقعات کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں۔
