قلات میں کوئٹہ کراچی آر سی ڈی شاہراہ پر ناکہ بندی کے دوران قابض فوج و استحصالی کمپنی کی گاڑیوں پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ 11 جولائی کو رات 9 بجے ہمارے سرمچاروں نے قلات کے علاقے دشت گوران کے مقام پر کوئٹہ کراچی آر سی ڈی شاہراہ پر ناکہ بندی کیا۔ سرمچاروں نے متعلقہ علاقے کا کنٹرول سنبھالتے ہوئے مرکزی شاہراہ پر چیکنگ کا آغاز کیا جوکہ رات 1 بجے تک جاری رہا۔

ترجمان نے کہا کہ اس دوران قابض پاکستانی فورسز نے زیرکنٹرول ایریا میں دراندازی کی کوشش کی جس کے ردعمل میں سرمچاروں نے مختلف اطراف سے ان پر حملہ کردیا۔ سرمچاروں اور قابض فورسز کے درمیان جھڑپ کا سلسلہ دیر تک جاری رہا جس کے تحت فورسز پسپائی اختیار کرنے پر مجبور ہوگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس جھڑپ کے نتیجے میں دشمن کے دو اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

آزاد بلوچ نے بیان میں کہا کہ دریں اثنا سرمچاروں نے گدان ہوٹل کے قریب استحصالی کمپنی کو بھی نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد مشینری و گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ بی ایل اے اس جنگ کو ایک آزاد اور خودمختار بلوچستان کی تشکیل تک جاری رکھنے کا عہد کرتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پنجگور: نوجوان اغواء کے بعد قتل، لاش برآمد

ہفتہ جولائی 12 , 2025
بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم افراد نے نوجوان پرویز محمد عمر کو اغواء کے بعد قتل کر دیا۔ چند روز قبل ان کے گھر سے اغواء کیے جانے کے بعد گیارہ جولائی کو ان کی لاش پنجگور کے علاقے شاہو کہن سے برآمد ہوئی۔ مقامی ذرائع کے مطابق، پانچ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ