کوئٹہ و خاران میں آئی ایس آئی آلہ کار ہلاک، استحصالی کمپنی کے مشینری کو تباہ کردیا – بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سرمچاروں نے کوئٹہ اور خاران میں دو مختلف کاروائیوں میں قابض پاکستانی آلہ کار کو ہلاک اور استحصالی کمپنی کی مشینری کو تباہ کردیا۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے آج کوئٹہ میں وحدت کالونی کے قریب قابض پاکستان کے خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے آلہ کار بلال آراہی سکنہ لاہور، پنجاب کو مسلح حملے میں ہلاک کردیا۔ مذکورہ آلہ کار میڈیکل سپلائر کے بھیس میں قابض پاکستانی فوج کیلئے سہولت کاری کا کام کررہا تھا۔ آلہ کار بلال قابض فوج کیلئے مخبری و سہولت کاری سمیت آلہ کار بھرتی کرنے میں بھی ملوث تھا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے خاران کے علاقے ساروان میں استحصالی پروجیکٹ پر کام کرنے والی روڈ تعمیر کرنے والی کمپنی کے مشینری کے سائٹ پر حملہ کرکے تمام مشنری کو نذر آتش کردیا جن میں دو ٹریکٹر سمیت مزید تین ہیوی مشنری و دیگر سامان شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم مقامی ٹھیکیداروں پر واضح کرتے ہیں کہ وہ ان استحصالی پروجیکٹس کا حصہ بننے سے گریز کریں وگرنہ اپنے جانی و مالی نقصان کے ذمہ داری خود ہونگے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کا بیٹا عبدالباسط لاپتہ

منگل جون 24 , 2025
کراچی: مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کے بیٹے عبدالباسط کے لاپتہ ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ عبدالباسط جامعہ مجید انفیہ، سعود آباد میں زیر تعلیم ہے۔ اطلاعات کے مطابق وہ آج شام پانچ بجے مدرسے سے نکلا تھا لیکن تاحال گھر واپس نہیں پہنچا۔ اہل خانہ نے عوام سے گزارش […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ