
بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے دشت میں واقع سیاجی کے پہاڑی سلسلے میں پاکستانی فوج کی جانب سے فوجی جارحیت جاری ہیں، جب کہ فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق، گزشتہ روز صبح کے وقت فورسز کے جانب سے فوجی آپریشن کا آغاز کیا گیا، جبکہ شام کے وقت فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں، جس سے شبہ ہے کہ فورسز اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے۔
اس حوالے سے تاحال نہ ہی سرکاری سطح پر کوئی بیان جاری کیا گیا ہے اور نہ ہی کسی مسلح تنظیم کی جانب سے کوئی بیان سامنے آیا ہے۔ تاہم، مزید تفصیلات آنا باقی ہیں۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فورسز کے آپریشنز جاری ہیں، جہاں فورسز اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپوں میں فورسز کو جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔