
بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سرمچاروں نے آج جیکب آباد میں ویشی منڈی کے قریب کوئٹہ سے پنجاب جانے والی جعفر ایکسپریس ٹرین کو ایک ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں نشانہ بنایا۔ دھماکے کے نتیجے میں ٹرین کی چھ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی۔
ترجمان نے کہا کہ جعفر ایکسپریس کو قابض پاکستانی فوج اپنے اہلکاروں کے نقل و حرکت کیلئے استعمال کرتی ہے، مستقبل میں ہمارے حملے شدید ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچ ریپبلکن گارڈز کے سرمچاروں نے گزشتہ روز شام کے وقت چاغی میں یکمچ کے مقام پر ریکوڈک کنٹینر لے جانے والے گاڑی پر فائرنگ کر کے نشانہ بنایا۔ اس حملے میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچایا۔
آخر میں ان کا کہنا تھا کہ ہماری تنظیم ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ ہماری اس طرح کے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہینگی۔

