زامران میں پاکستانی فورسز پر بم حملہ، خاران میں فوج کی جانب سے نصب کردہ کیمرے تباہ

بلوچستان کے اضلاع کیچ اور خاران میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کو بم دھماکے کا نشانہ بنایا، جب کہ خاران میں فوج کی جانب سے نصب کیے گئے کیمروں کو بھی تباہ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق، ضلع کیچ کے علاقے زامران زامری میں اتوار کے روز نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کو بم حملے میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں فورسز کو جانی نقصان اٹھانا پڑا۔

واضح رہے کہ آج زامران میں فورسز پر یہ دوسرا حملہ تھا۔ اس سے قبل پاکستانی فورسز کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جس میں دو اہلکاروں کے ہلاک ہونے کی سرکاری طور پر تصدیق کی گئی ہے۔

دوسری جانب، خاران بازار میں مسلح افراد نے شاہوانی چوک اور سبزی منڈی میں فوج کی جانب سے نصب کردہ نگرانی کے کیمروں کو نشانہ بنا کر ناکارہ کر دیا۔ اس دوران مسلح افراد نے علاقے میں گشت بھی کیا اور بعد ازاں نامعلوم مقام کی جانب روانہ ہو گئے۔

حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

زامران و پنجگور میں حملے، چار فوجی اہلکار ہلاک، سنگت ریاض عرف امان شہید - بی ایل اے

اتوار جون 15 , 2025
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے کہا ہے کہ سرمچاروں نے زامران اور پنجگور میں قابض پاکستانی فوج کو پانچ مختلف حملوں میں نشانہ بنایا جن کے نتیجے میں قابض فوج کے چار اہلکار ہلاک ہوگئے۔ ان حملوں میں قابض فوج کے جاسوس کیمروں کو تباہ کیا گیا […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ