خاران: پاکستانی فورسز کے ہاتھوںایک شخص جبری لاپتہ

بلوچستان کے ضلع خاران شہر سے تعلق رکھنے والا نوجوان سہیل سرپراہ ولد حاجی ظہیر احمد سرپراہ کو 12 جون 2025 کو رات میں پاکستانی فورسز نے حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، سہیل سرپراہ جو قلعہ محلہ خاران کا رہائشی ہے، شام کے وقت اپنے دوستوں کے ہمراہ تفریح کے لیے نکلا تھا۔ واپس آتے ہوئے راستے میں پاکستانی فورسز نے اسے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

اہل خانہ کے مطابق، واقعے کے بعد سہیل کا تاحال کوئی سراغ نہیں ملا اور ان کی خیریت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔ اہلِ خانہ نے خاران پولیس تھانے میں نوجوان کی گمشدگی کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی ہے اور اس کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ڈیرہ بگٹی: آئی ایس آئی اہلکاروں پر دستی بم حملہ، زین کوہ میں گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ

اتوار جون 15 , 2025
بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں نامعلوم مسلح افراد نے آئی ایس آئی کے اہلکاروں کو دستی بم حملے کا نشانہ بنایا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے کے نتیجے میں انہیں جانی و مالی نقصان ہوا ہے، تاہم حکام کی جانب سے تاحال کسی قسم کی سرکاری […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ