زامران اور گریشہ میں پاکستانی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سرمچاروں نے 13 جون کی سہ پہر 3:30 بجے زامران کے علاقہ گیشتردان میں مبارکی ہل پر قائم پاکستانی فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ کرکے دشمن فورسز کو جانی و مالی نقصان پہنچایا۔

ترجمان نے کہا کہ اسی وقت سرمچاروں کے دوسرے دستہ نے کیمپ کے قریب تعمیراتی کمپنی کے ایک سرکاری بلڈوزر کو نشانہ بنا کر کمپنی کی مشینری کو آگ لگا دی۔

بی ایل ایف نے بیان میں کہا کہ ایک اور کاروائی میں بی ایل ایف کے سرمچاروں نے 14 جون کی رات 09:00 بجے کے قریب  گریشہ، سرریج کراس پر قائم پاکستانی فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ کرکے انتہائی قریب سے  دشمن کو نشانہ بنایا جس سے کیمپ کے باہر کھڑا ایک اہلکار موقع پر ہی ہلاک اور تین زخمی ہوئے۔ حملہ آدھے گھنٹے تک جاری رہا۔ حملے کے جواب میں دشمن فوج نے سرمچاروں کو مارٹر گولوں اور بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم سرمچار حملے کے بعد بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ زامران اور گریشہ میں پاکستانی فورسز پر اور تعمیراتی کمپنی پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

تربت: لاپتہ غلام جان کے اہلِ خانہ کا احتجاج پانچویں روز سے جاری

اتوار جون 15 , 2025
بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں 26 مئی کو لاپتہ کیے گئے غلام جان کے اہلِ خانہ کا احتجاجی دھرنا سی پیک روڈ پر پانچویں روز سے جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق، احتجاج میں بڑی تعداد میں مرد، خواتین اور بچے شریک ہیں، […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ