
بلوچستان کے ضلع نوشکی میں مسلح افراد نے شاہراہ پر ناکہ بندی کرتے ہوئے دو بوزر گاڑیوں کو آگ لگا دی۔
ذرائع کے مطابق، واقعہ نوشکی اسٹیشن کے قریب پیش آیا جہاں مسلح افراد نے سڑک پر ناکہ بندی کی۔ اطلاعات کے مطابق مسلح افراد کافی دیر تک موقع پر موجود رہے اور اس دوران دو بوزر گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا۔
تاہم اس دوران کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے، اور ڈرائیوروں کو بحفاظت روانہ کر دیا گیا ہے۔
آج نوشکی میں مسلح افراد کی جانب سے یہ دوسرا ناکہ بندی کا واقعہ ہے۔ اس سے قبل کیشنگی کے علاقے شیر جان آغا کے مقام پر مسلح افراد نے شاہراہ پر ناکہ بندی کرکے گاڑیوں کی چیکنگ کی تھی، تاہم اس واقعے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔