
بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے زامران میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کی ایک چوکی کو نشانہ بنایا ہے۔
ذرائع کے مطابق، آج صبح تقریباً گیارہ بجے زامران کے علاقے نرمک میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کی چوکی پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے کے نتیجے میں فورسز کو جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دو روز کے دوران پاکستانی فورسز پر متعدد حملے ہو چکے ہیں، تاہم ان حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔