
تفصیلات کے مطابق زہری کے مرکزی بازار نورگامہ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے محمد رفیق ولد حاجی واحد بخش لوٹانی زہری کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہو گئے۔
فائرنگ کے بعد مسلح افراد موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ بعدزاں انہیں کو فوری طور پر شہید سکندر اسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ پہلے ہی جان کی بازی ہار چکے تھے۔
ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔