
ضلع آواران کے علاقے مالار مَچی میں 27 مئی کی رات تقریباً دو بجے پاکستانی فورسز نے ایک گھر پر چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران مردوں کو اغوا کرنے کی کوشش کی گئی، جس پر اہلِ خانہ نے مزاحمت کی۔ اس مزاحمت کے جواب میں فورسز نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں خواتین سمیت دو افراد جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہو گئیں۔
واقعے کے اگلے روز فورسز نے ایک بار پھر اسی گھر پر چھاپہ مارا اور سات سالہ بچے کو لے جانے کی کوشش کی تاہم اہلِ خانہ کی شدید مزاحمت کے باعث وہ بچے کو لے جانے میں ناکام رہے۔
واضح رہے کہ 27 مئی کی رات چھاپے کے دوران پاکستانی فورسز نے خواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا، جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون، حوری بلوچ اور ایک نوجوان نعیم بلوچ کو اہلِ خانہ کے سامنے قتل کردیا، جبکہ نعیم کی والدہ دادی بلوچ شدید زخمی ہوئیں۔