
بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے زامران، کلکی میں پاکستانی فورسز کو ایک بم حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فورسز اہلکار اس وقت حملے کی زد میں آئے جب وہ موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔
حملے کے نتیجے میں فورسز کو جانی و مالی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں، تاہم سرکاری حکام کی جانب سے تاحال کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے۔
تاحال کسی تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، لیکن اس سے قبل ہونے والے حملوں کی زمہ داریاں بلوچ مسلح تنظیم قبول کرتے رہے ہیں۔