جھاؤ: قابض پاکستانی فورسز کے کیمپ پر حملے میں تین اہلکار ہلاک کر دیے۔ بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سولہ مئی 2025 کی رات تقریباً 8 بجے بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے جھاؤ کے علاقہ کوٹو میں قابض پاکستانی فوج کے کیمپ پر دو اطراف سے حملہ کرکے راکٹ اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ سرمچاروں نے دشمن کے کیمپ پر یہ حملہ انتہائی قریب سے کیا اور حملہ کافی دیر تک جاری رہا۔ حملے کے دوران دشمن فورسز کی آہ و بکا اور چیخ و پکار کی آوازیں کیمپ سے باہر سنائی دی جا رہی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ حملے کے نتیجے میں دشمن کی فوج کے تین اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ جھاؤ میں قابض پاکستانی فوج کے کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور ہماری جدوجہد اور مسلح کارروائیاں اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ہمارا حتمی مقصد یعنی بلوچستان کی آزادی حاصل نہیں ہوجاتا۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

امی زلیخا کے نام — میرا دل سے لکھا ہوا خط

ہفتہ مئی 17 , 2025
تحریر: ذاکر بلوچزرمبش مضمون امی جان…آج دل بہت بےچین ہے۔ آپ کی یاد بہت شدت سے آ رہی ہے۔ حالانکہ آپ تو ہر لمحہ میرے دل میں موجود ہوتی ہیں، مگر کبھی کبھی یادیں اتنی گہری ہو جاتی ہیں کہ آنکھیں بھیگ جاتی ہیں اور زبان لڑکھڑانے لگتی ہے۔ امی، […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ