
ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت سے 35 گاڑیوں پر مشتمل پاکستانی فوج کا ایک بڑا قافلہ تمپ کی جانب روانہ ہو گیا ہے، جس کے بعد علاقے میں بڑے فوجی جارحیت کے خدشات ہیں۔
ذرائع کے مطابق قافلے کی روانگی ایک منظم فوجی کارروائی کی تیاری کا اشارہ دے رہی ہے۔ ماضی میں بھی تمپ اور گرد و نواح میں فوجی آپریشنز کے دوران مقامی آبادی کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا۔ ان جارحیت کے دوران لوگوں کی گھروں نذرِ آتش کیا گیا، درجنوں افراد کو جبری طور پر لاپتا کیا گیا، جبکہ بعض کو جعلی مقابلوں میں ہلاک کرکے انہیں بلوچ مسلح سرمچار ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان یا گرفتاری کی اطلاع نہیں ملی ہے، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات آنا باقی ہیں۔