کیچ: پاکستانی خفیہ اداروں کے ہاتھوں دو نوجوان اغوا

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت سے دو نوجوان زرین جاوید اور عمر اقبال کو پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے اغوا کر لیا ہے، جس کے بعد دونوں نوجوان لاپتہ ہیں۔

عینی شاہدین اور خاندانی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ شام دشتی بازار میں پیش آیا جہاں دونوں نوجوان ایک موبائل فون کی دکان میں موجود تھے۔ اسی دوران سفید رنگ کی سرف گاڑی میں سوار نامعلوم مسلح افراد انہیں زبردستی گاڑی میں بٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے۔

متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع فوری طور پر تربت پولیس کو دی گئی جس کے بعد پولیس نے دشتی بازار سے نوجوانوں کی زیر استعمال موٹرسائیکل برآمد کر لی۔ تاہم واقعے کو کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود پولیس اغوا کاروں کا سراغ لگانے میں تاحال ناکام رہی ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مستونگ: جبری لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد

بدھ مئی 14 , 2025
بلوچستان کے ضلع مستونگ سے دس روز قبل پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ کیے گئے نوجوان کی لاش گزشتہ روز برآمد ہوئی ہے۔ برآمد ہونے والی لاش کی شناخت محمد فہد لہڑی ولد محمد اقبال لہڑی کے نام سے ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق محمد فہد کو […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ