
کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر چکی شاہوانی کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے دو افراد کو قتل کر دیا۔
ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت عبدالرزاق ولد عبدالوحید اور مہراللہ ولد رحمت اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے۔
ہلاک افراد کی لاشیں سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دی گئی ہیں، جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
تاہم واقعہ کے محرقات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔