انڈیا کے خلاف فوجی کارروائی ہوئی تو سخت جواب دیا جائے گا، انڈین وزیر خارجہ جے ایس شنکر

انڈیا کے وزیر خارجہ جے ایس شنکر نے کہا ہے کہ اگر انڈیا کے خلاف فوجی کارروائی کی گئی تو اس کا انتہائی سخت جواب دیا جائے گا۔

جے ایس شنکر نے یہ بات ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کے دوران کی، جو آج صبح ہی انڈیا کے دورے پر پہنچے ہیں۔

انڈین وزیر خارجہ نے کہا کہ 22 اپریل کو پہلگام حملے کے بعد انڈیا نے 7 مئی کو سرحد پار حملہ کر کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

جے ایس شنکر نے مزید کہا کہ ’ہم کشیدگی کو بڑھانا نہیں چاہتے لیکن اگر ہمارے خلاف فوجی کارروائی کی گئی تو اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم اس کا انتہائی سخت جواب دیں گے۔

جے ایس شنکر نے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کو کہا کہ ’ایک پڑوسی اور قریبی ساتھی کے طور پر، یہ ضروری ہے کہ آپ کو صورتحال کی اچھی طرح سے سمجھ ہو۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

جیونی میں مخبر سمیر کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل اے

جمعرات مئی 8 , 2025
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے کہا ہے کہ 7 مئی کو رات ساڑھے نو بجے ہمارے سرمچاروں نے جیونی تلسر بازار میں فائرنگ کرکے ایک اہم مخبر سمیر ولد فضل کو ہلاک کیا۔ انہوں نے کہا کک مذکورہ شخص قابض فوج و خفیہ ایجنسیوں بلخصوص کوسٹ گارڈ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ